عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

عیدالاضحی کو آنے میں 2 ہفتے سے زائد کے دن پڑے ہیں، سرکاری ملازمین کی نظر چھٹیوں کے نوٹی فکیشن پر لگی ہوئی ہیں کہ وفاق اور پنجاب کی جانب سے اس بار بڑی عید پر کتنی تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 5 چھٹیاں ہوں گی۔

پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید قربان 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

عید کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی لیکن تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں۔

julia rana solicitors

اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی اور تعطیلات کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply