• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زینب قتل واقعے پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا: چیف جسٹس پاکستان

زینب قتل واقعے پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا: چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ میں الرازی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ زینب سے متعلق بھی ریمارکس دیئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، اس واقعے سے مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر میں پریشان تھیں، واقعے سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔سماعت کے دوران وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ قصور سے متعلق ہڑتال کی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس موقع پر وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ہڑتال احتجاج کرنے والوں پر کی جانے والی فائرنگ کے خلاف ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ صحت اور عدلیہ جیسے شعبوں میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اعتزاز احسن کو ایسے معالات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply