• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئے1کروڑ روپے انعام کا اعلان

زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئے1کروڑ روپے انعام کا اعلان

لاہور:پنجاب حکومت نے معصوم بچی زینب کے قاتل کی نشاندہی میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق،قصور میں 7سالہ زینب کے قاتل کی نشاہدہی میں مدد کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپےانعام کے ساتھ اس کا نام راز میں بھی رکھا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں قصور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے بارے میں ابتدائی رپورٹس پیش کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے والے ملزم کی جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزم قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ پائے گا۔
شہباز شریف نے فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس کا چالان 24 گھنٹے میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔شہباز شریف نے قصور کے علاقوں میں فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply