• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا سے تمام ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون معطل کرتے ہیں، وزیردفاع

امریکا سے تمام ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون معطل کرتے ہیں، وزیردفاع

اسلام آباد :وزیردفاع خرم دستگیر نے صاف کہہ دیا کہ امریکا سے تمام ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون معطل کرتے ہیں۔
امریکا نے پاکستان کی قربانیاں بھلا کر پاکستان کی امداد روکی تو پاکستان نے سمجھایا کہ اتحادی ایسا نہیں کرتے جب پاکستان کی بات امریکا کی سمجھ میں نہ آئی تو آج پاکستان نے فنڈز روکنے کا امریکا کوکرارا جواب دے دیا۔جمعرات کو وزیردفاع خرم دستگیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہہ دیاکہ امریکا سے تمام ملٹری اورانٹیلی جنس تعاون معطل کردیئے۔
وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور قیام امن میں اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں،پاکستان امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت امریکا کیلئے بہت اہم ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply