• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سے کوئی دشمنی نہیں ، ایرانی دہشتگرد نشانہ تھے ،جن کا تعلق اسرائیل سے تھا ، ایران

پاکستان سے کوئی دشمنی نہیں ، ایرانی دہشتگرد نشانہ تھے ،جن کا تعلق اسرائیل سے تھا ، ایران

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان میں چھپے ایرانی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جن کا تعلق اسرائیل سے تھا۔ پاکستان میں چھپے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان دوست اور برادر ملک ہے اس کے کسی بھی شہری کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرونز کا ٹارگٹ ہمارا اسلامی ملک پاکستان ہرگز نہیں تھا، ہمارا ٹارگٹ پاکستان ایران بارڈر پر چھپے ایرانی دہشت گرد تھے، جن کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجتھے ہیں، ایران کا ہدف صرف دہشت گرد تھے، ہم نے ”جیش العدل گروپ“ جو ایک ایرانی دہشت گرد گروپ ہے، کو نشانہ بنایا۔

امیر عبدالہیان نے مزید کہا کہ ”پاکستان کی سرزمین“ پر ایران کا حملہ جیش العدل گروپ کے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ مہلک حملوں کا جواب تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply