• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا، اپنے موکل کو سنبھالو، جج نے امریکا کے سابق صدر کے وکیل کو تنبیہ کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس آرتھر انگورن کے گھر پر بم حملے کی دھمکی دی۔

سماعت کے دوران ٹرمپ حتمی دلائل خود دینا چاہتے تھے تاہم بعض پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔

جج آرتھر نے ٹرمپ کے وکیل کو سننے کے بعد سابق صدر کو اضافی مگر مختصر بیان کی اجازت دی تو ساتھ ہی کہا کہ وہ کمرہ عدالت کا احترام کریں۔

جج کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود ٹرمپ نے کمرہ عدالت کو انتخابی دنگل میں تبدیل کردیا، بولے پراسیکیوٹرز کی کوشش ہے کہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکیں اور اگر وہ اس پر بات نہیں کرسکتے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

جج نے مداخلت کی کوشش کی تو ٹرمپ نے انہیں بھی جھڑک دیا اور کہا کہ تمھارا بھی اپنا ایجنڈہ ہے، تم ایک منٹ سے زیادہ سن نہیں سکتے جس پر جج نے ٹرمپ کے وکیل کو تنبیہ کی کہ اپنے موکل کو قابو میں رکھو۔

پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ بےگناہ ہیں، کسی کو دھوکا نہیں دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ٹرمپ کو دھوکا دہی کے مقدمے میں 370 ملین ڈالر جرمانے کا سامنا ہے، کیس کے 31 جنوری تک حتمی فیصلے کا امکان ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply