• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 15 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے غزہ کیلئے 15 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کے لیے 15 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم اور مزید 50 کروڑ مختص کردیے۔
تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی میڈیکل ٹیمیں غزہ جانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی قوم آگے بڑھ کر مصیبت زدہ فلسطینیوں کی مدد کرے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ الخدمت کا بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے 7 اکتوبر سے غزہ میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ غزہ اِس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں پانی، خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

الخدمت نے فوری طورپر غزہ میں موجود بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سےمیسر و موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور سکولوں میں قائم کیمپوں میں پکے پکائے کھانے اور موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج کی تقسیم کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ آبادیوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید 50 کروڑ روپے بھی غزہ متاثرین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کے باعث فلحال غزہ کے اندر سے دستیاب امدادی سامان کے ذریعے ریلیف کاکام جاری ہے۔ اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن بین الاقوامی اداروں کے ذریعے امدادی سامان رفح بارڈر پر پہنچا چکی ہے جہاں رفاہ بارڈر کچھ وقت کے لیے بھی کھلا تو امدادی سامان کے ٹر ک متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔

julia rana solicitors

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں قائم ترکش فرینڈ ہاسپٹل میں موجود ترک ڈاکٹر نے بتایا کہ ہاسپٹل میں صرف 24 گھنٹوں کا ڈیزل اور فیول باقی رہ گیا ہے وہ ختم ہوتے ہی میڈیکل سروسز بند ہوجائیں گی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کو ملک و بیرون ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جب بھی مصیبت کی گھڑی میں الخدمت نے اپیل کی، درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات نے دل کھول کر عطیات دیے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی مدد کو آگے بڑھے گی۔ دیگر این جی اوزادارے ہمارے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیں تو ہم ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر نازک ترین حالات میں فلسطینی متاثرہ عوام کی خدمت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply