• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ میں فلسطینیوں تک امداد نہیں پہنچنے دیں گے، نیتن یاہو

غزہ میں فلسطینیوں تک امداد نہیں پہنچنے دیں گے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی امداد داخل نہیں ہونے دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کی افواہیں غلط ہیں اور غزہ کے محصورین کے لیے کوئی امداد نہیں جانے دیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا نہ تو کسی سے معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہی وہ غیر ملکیوں کے بدلے میں غزہ کے محصورین کے لیے امداد دینے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 2 کروڑ سے زائد افراد کیلئے خوراک اور پانی کی فراہمی کے بڑھتے مطالبات پر اسرائیلی وزیر اعظم نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ 11ویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور اس پر معاہدے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جب کہ دوسری طرف صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply