• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی اداکار پرادیپ وجین اپنے گھر میں پُراسرار موت

بھارتی اداکار پرادیپ وجین اپنے گھر میں پُراسرار موت

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار پرادیپ وجین اپنے گھر پر مردہ پا ئے گئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرادیپ چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں حادثاتی طور پر گرنا ان کی موت کی وجہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ پرادیپ گھرمیں اکیلے رہتے تھے ۔چند روز قبل ہی انہوں نے چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شیکایت کی تھی اور اس کا علاج بھی کروایا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کے دوست نے جب ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون کال کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور پھر دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہ کھولا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس گھر کا دروازہ توڑ پر اند ر گئی تو پرادیپ اپنے باتھ روم میں مردہ پائے گئے انکے سر اور چہرے پر زخم بھی تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply