• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خدشہ ہے کہ عمران خان کو جیل میں زہر دے دیا جائے گا ، بشری بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا

خدشہ ہے کہ عمران خان کو جیل میں زہر دے دیا جائے گا ، بشری بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا

جیل میں عمران خان کی زندگی کو خطرہ، بشری بی بی نے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی اور تحفظ کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی۔ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ملاوٹ شدہ خوراک عمران خان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔ درخواست میں بشری بی بی نےکہا کہ میرے شوہر کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

درخواست کے متن کے مطابق بشری بی بی کا موقف ہے کہ ان کے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply