ٹویٹر کون سا اہم فیچر ختم کرنے جارہا ہے؟

اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا، ٹوئٹر نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق ایکس ( ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک کا یہ اعلان ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں انہوں نے پوچھا کہ ’کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ اپنی وجوہات بتائیں۔

اس صارف نے پلیٹ فارم کے دیگر صارفین کے سامنے سوالات رکھے تھے تاہم جواب خود مالک کی طرف سے آیا تھا۔

اس کے جواب میں مسک نے لکھا کہ ’بلاک کو ’فیچر‘ کے طور پر ڈیلیٹ کیا جائے گا، سوائے DMs کے۔

 

اس کے بعد، انہوں نے اس قدم کے لئے اپنی دلیل بھی شامل کی۔ کہ ’’اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ بلاک فنکشن صارفین کو اپنے مواد کو مکمل طور پر دیکھنے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس فنکشن کو کب ہٹایا جائے گا، اس حوالے سے مسک نے کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔

julia rana solicitors london

ایک صارف کی جانب سے یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بلاک آپشن کو ہٹانا ایپ اسٹور کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply