پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ تاریخی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے 90دن میں الیکشن کے حکم پر اپیل کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے یہ قانون سازی کی تھی، یہ قانون کالعدم قرار پانے سے 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم حتمی ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی اسکیم بدلنے کی کوششوں کے خلاف ایک موثر قدم ہے،عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو قانون سازی کے اختیار سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں