• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو جیل میں کونسی سہولیات مل رہی ہیں ،تفصیلات جاری

عمران خان کو جیل میں کونسی سہولیات مل رہی ہیں ،تفصیلات جاری

محکمہ جیل خانہ جات نے عمران خان کو دی جانیوالی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کو جیل میں ایئرکولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا دیا جا چکا ہے۔ بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کرسیاں بھی دی گئی ہیں، جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہےکہ عمران خان کو سکیورٹی وجوہات پر جیل کے علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج حکم نامے کے ذریعے جیل قواعدکے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply