• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تعلیمی بورڈز کا پاسنگ مارکس کی شرح 40 فیصد کرنے پر اتفاق

تعلیمی بورڈز کا پاسنگ مارکس کی شرح 40 فیصد کرنے پر اتفاق

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہواجس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کیلئےمطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

julia rana solicitors

بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کروایاجائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کیلئے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply