• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ جاری

حافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حافظ قرآن اضافی کیس کے دوران اپنے فیصلے کیخلاف لارجر بینچ کی کارروائی پر اعتراض کر دیا۔

تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے حکومت کا حکم نہ مانتے ہوئے 4 اپریل کو 6 رکنی بینچ کا روسٹرجاری کیا۔ وفاقی حکومت رجسٹرار عشرت علی کو 3 اپریل کو عہدے سے ہٹا چکی تھی۔رجسٹرار نے 29 مارچ کے فیصلے پر غیر قانونی سرکلر جاری کیا، چیف جسٹس کو بھی غیرقانونی سرکلر کا خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ ملا، سرکلر غیر آئینی ہونے کا ادراک ہونے پر ہی 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔

جسٹس قاضی فائز کے تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کوئی دوسرا بینچ اپیل نہیں سن سکتا۔ نام نہاد لارجر بینچ کی تشکیل قانونی تھی نہ وہ آئینی عدالت تھی، 6رکنی لارجربینچ کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

julia rana solicitors london

تفصیلی نوٹ کے مطابق لارجر بینچ نے جلد بازی میں سماعت کی، 8 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا، سماعت معمول کے مطابق ہوتی تو 4 ججز سوچتے ان کے سینئر کیا کر رہےہیں، عدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیا جائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔لارجربینچ کےحکم سےآمرانہ جھلک آتی ہےجوآئین کامتبادل نہیں ہوسکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply