• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس(ر) حازق الخیری انتقال کرگئے

سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس(ر) حازق الخیری انتقال کرگئے

سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے۔اہلخانہ نے تصدیق کردی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق نماز جنازہ آج دوپہربعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائےگی۔جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری سندھ ہائی کورٹ کے بھی جج رہ چکےہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری نے بطور صوبائی محتسب، پرنسپل سندھ مسلم لاء کالج میں بھی خدمات انجام دی۔وہ اردو کے معروف ادیب علامہ راشد الخیری کے پوتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply