• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روضہ رسول ﷺ کےاطراف سونےاور تانبے کا حصار بنانے کی تیاری

روضہ رسول ﷺ کےاطراف سونےاور تانبے کا حصار بنانے کی تیاری

مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف لکڑی کا حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی ﷺمیں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔ابتدا میں روضہ رسول ﷺکی عمارت کے اردگرد لکڑی کا حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply