چین میں کورونا ، ایک دن میں 10 لاکھ مریض رپورٹ

چین میں کورونا کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ صنعتی صوبے ژجیانگ میں ایک دن میں 10 لاکھ نئے مریض سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے جبکہ چین میں کورونا کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی قوتیں شکوہ کر رہی ہیں کہ چین ایک بار پھر درست حقائق سامنے نہیں لارہا ہے، چین نے اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد بتانے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جس سے لگتا ہے کہ معاملہ گھمبیر ہے۔

julia rana solicitors london

دوسری جانب چینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 13 ہزار 583 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 242 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply