پشاور: گیس سلینڈر پھٹنے سے گاڑی تباہ، 11 افراد زخمی

پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرواتے ہوئے گاڑی کا سلینڈر پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق سلینڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق 7 معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔سپتال ذرائع کے مطابق چار زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بدستور زیر علاج ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply