پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں ملاقاتوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ملاقاتوں کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ لانگ مارچ سے واپس اس لئے آیا کہ لاہور قریب تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں کہ لانگ مارچ رات کو آگے نہیں بڑھے گا۔

عمران خان نے کہا کہ چھ ماہ سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہا ہوں اور وہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو صرف یہ ایک مطالبہ ہی ہوگا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں