• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے، اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔

کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، کینین میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا کی پولیس کی گولی سر پر لگنے سے جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ارشد شریف اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کے کہنے پر گاڑی نہیں روکی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply