ویکسین مت لگوائیں !میت گاڑی کا اشتہار

ویکسین مت لگوائیں، جنازہ گھر کے اشتہار نے سب کو چونکا دیا۔

امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر شارلٹ میں گھومتےجنازہ گھر کے ٹرک نے سب کو چونکا دیا۔ کالے ٹرک پر لکھے کمپنی سلوگن کے الفاظ نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

جنازہ گھر کے نام سے سڑکوں پر گھومتے ٹرک پر لکھا تھا ویکیسن مت لگوائیں۔ سلوگن کے ساتھ ہی ایک کاروباری شخص کا نام اور ویب سائٹ درج تھی جس کا جنازہ گھر ہے ۔ سفید حروف میں 10 ہندسوں کا فون نمبر بھی درج تھا۔

اشتہار نے شہریوں کو ایسا دو ٹوک اور غیر متوقع پیغام پہنچایا جو اب تک اس انداز میں نہیں دیا گیا تھا۔

دراصل یہ کسی جنازہ گھر کا ٹرک نہیں تھا بلکہ ایک جعلی جنازہ گھر کے نام سے اشتہار کے ذریعے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے کہ نتائج کیا ہوسکتے ہیں۔

بہت سی کمپنیاں اور پبلک ہیلتھ کے عہدیدار زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کی حوصلہ افزائی کے لیے طریقے تلاش کر رہے ہیں ۔ پیسے اور مفت کھانے سے لے کر یہاں تک کہ شاندار چھٹیوں اور وی آئی پی سپر باؤل ٹکٹوں تک ہر چیز کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کے باجود بھی امریکہ کی مکمل طور پر ویکسین شدہ کل آبادی کا صرف 54.7 فیصد ہے۔

یہ کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کو فروغ دینے کے لیے ایک وسیع اور غیر روایتی مہم ثابت ہوئی – جس نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تعریف سمیٹی ہے اور وائرل ہو رہی ہے۔

ولمور جنازہ گھر کے نام سے ویب سائٹ کو کھولیں تو ایک میسج سامنے آتا ہے جس پر لکھا کہ ویکسین لگوائیں ورنہ جلد ہی ہماری کمپنی آپ سے رابطہ کرے گی۔ اس میسج کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی لنک کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اشتہاری ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ اوکلے کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ روایتی اشتہارات کام نہیں کر رہے۔ ہم کچھ کرنا چاہتے تھے اس اشتہار نے لوگوں کو اسے ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے اورسوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply