نوبیاہتا جوڑے کا قتل: جرگے کے دو افراد کا اعتراف جرم

جرگے کے گرفتار ارکان نے عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو اپنا اعترافی بیان قلم بند کروایا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مومن آباد کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے عبدالہادی اور اس کی اہلیہ حسینی بی بی کو 22 نومبر کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

اپنے اعترافی بیان میں دونوں ملزمان ضیاء الحق اور غلام رسول نے بتایا کہ جرگے نے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد 22 نومبر کو جرگے کے سربراہ نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر جوڑے پر تشدد کیا اور انہیں قتل کردیا جبکہ اگلے ہی روز جرگے کی مشاورت سے دونوں مقتولین کی لاشیں غائب کی گئیں۔

ملزمان نے بتایا کہ اسی روز عبدالرشید مرزا اور اعظم لاشوں کو بوریوں میں ڈال کر قبرستان لے کر گئے تھے جبکہ ہم نے قبرستان میں گڑھے گھودنے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔

ملزمان نے کہا کہ جرگے کی جانب سے ہمیں جو ہدایات ملی تھیں ہم نے اس پر عمل درآمد کیا تھا۔

رواں سال 22 نومبر کو کراچی میں مومن آباد کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

اس قتل کے دو روز بعد 24 نومبر کو علاقہ مکینوں نے پولیس کو مذکورہ جوڑے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں واقع قائم خانی قبرستان میں مقتول جوڑے کی قبر کشائی کرکے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ اس واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا اور انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply