بھارت میں جل پری کی پیدائش

کلکتہ: بھارت میں جل پری جیسا بچہ پیدائش کے چار گھنٹوں بعد ہی وفات پا گیا ۔ ڈاکٹر اس بچے کے نامکمل پیروں اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جنس بھی معلوم نہیں کر سکے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ بچہ ایک انتہائی نایاب بیماری sirenomelia  یا mermaid syndrome  کا شکار تھا۔جل پری کی شباہت رکھنے والا یہ بچہ  مشرقی بھارت کی ریاست کلکتہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں 23 سالہ مسکورا بی بی کے ہاں پیدا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں غربت کی وجہ سے دوران حمل الٹرا ساؤنڈ نہیں کرا سکی، جس کی وجہ سے اسے بچے کی عجیب و غریب حالت کا اسی وقت پتا چلا جب یہ پیدا ہوا۔ہسپتال میں کام کرنے والے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سودیپ ساہا نے بتایا کہ بچے کی ماں اور باپ دونوں مزدور ہیں۔ پیسے کی کمی کی وجہ سے دوران حمل بچے کی ماں باقاعدہ ادویات یا خوراک نہ لے سکی۔ڈاکٹر سودیپ نے بتایا کہ بلڈ سرکولیشن میں خرابی کی وجہ سے بھی ایسا غیر معمولی بچہ پیدا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک ایسا کیس نہیں دیکھا۔ یہ ریاست میں پہلا اور بھارت میں اپنی نوعیت کا دوسرا کیس ہے، جس میں بچے کا اوپری دھڑ تو ٹھیک ہے لیکن نچلا دھڑ نامکمل رہ گیا ہے۔اس سے پہلے 2016 میں شمالی بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک عورت نے جل پری جیسے بچے کو جنم دیا تھا، جو بھارت میں اس طرح کا پہلا کیس تھا۔ وہ بچہ پیدائش کے دس منٹ بعد وفات پا گیا تھا۔ طبی تاریخ میں آج تک اس بیماری کا شکار کوئی بچہ بچ نہیں سکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply