• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، انتونیوگوتریس

موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، انتونیوگوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیرمعمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیسز کا اخراج موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بحث ومباحثے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے ترقی یافتہ ممالک آگے بڑھیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں توانائی کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر قابل تجدید ذرائع کی طرف جانا ہوگا، پائیدار ترقی کے لیے غریب اورترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، دنیا کو اس وقت خوراک کے بحران کا سامنا ہے، کھاد کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمت سے غذائی اجناس میں کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

Advertisements
julia rana solicitors

عالمی سطح پر درپیش مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں، مذاکرات سے عالمی سطح پر درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply