جرمنی اور برطانیہ سے 65پاکستانی ڈی پورٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے برطانیہ اور جرمنی سے ڈی پورٹ 65پاکستانیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا۔ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 37پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا جبکہ 28پاکستانی جرمنی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جنہیں ڈی پورٹ کر کے خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچایا گیا ۔ ایف آئی اے نے تمام کو ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply