• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گستاخانہ بیانات کیخلاف سراپا احتجاج مسلمانوں پر بھارتی پولیس کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

گستاخانہ بیانات کیخلاف سراپا احتجاج مسلمانوں پر بھارتی پولیس کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

نئی دہلی: بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماو¿ں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں بی جے پی رہنماو¿ں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس نے دھاوا بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے ساتھ بدترین تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 مظاہرین جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

 

 

مودی سرکار کی انتہاپسند پولیس نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا مگر اس کے باوجود بھارت کے دیگرشہروں میں بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply