• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر خزانہ غیر موجود، پنجاب کا بجٹ تیار،کل پیش کیا جائے گا

وزیر خزانہ غیر موجود، پنجاب کا بجٹ تیار،کل پیش کیا جائے گا

پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کے بغیر ہی بجٹ تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے سردار اویس لغاری کی جانب سے بجٹ تقریر کیئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ نے بجٹ تقریر کے نوٹس صوبائی وزیر اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں ۔

پنجاب حکومت تاحال صوبائی وزیر خزانہ کا فیصلہ نہیں کر سکی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں وزیر خزانہ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکاہے۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم بھی تبدیل ہو گیا ہے کُل حجم بتیس کھرب سے زائد ہوگا۔

ترقیاتی بجٹ کا حجم چھ سو پچاسی ارب، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد جبکہ پنشنرز کی پینشن میں وفاق کی طرز پر پانچ فیصد اضافہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

صوبائی محصولات کی مد میں چار سو ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply