اداکارہ میرا نے سٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہو کر گھر سے نکلنا بند کردیا جبکہ ان کا کہناہے کہ کچھ لوگ مجھے پر جادو کرارہے ہیں، میں سٹیج اداکارہ نہیں ،اگرکسی نے میرا نام استعمال کیا تو قانونی کارروائی کروں گی ۔ میرا نے کہاکہ میرے پیرومرشدنے بتایاہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں ۔میں نے ملتان اور فیصل آباد میں سٹیج پر ایک دن کیلئے سولو پرفارمنس دی تھی ویسے میں سٹیج اداکارہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہامیں مادھوری ڈکشت اور سروج خان کی شاگرد ہوں جبکہ علی ظفر اور عاطف اسلم کی طرح پرفارمنس دوں گی ۔انہوں نے حکومت سے اپنی فلم لانگ ڈسٹنس کیلئے آسان قرضہ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی اور خواہش کااظہارکیاکہ اس فلم کے گانے راحت فتح علی خان گائیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں