وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو عمران خان کو ہر حوالے سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Advertisements

وزیر اعظم کی چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے اور صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں