• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ ’ ٹروتھ سوشل‘ نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپل اسٹور پر ٹروتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک برس قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی تو سابق امریکی صدر نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل‘ کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔

گزشتہ روزامریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں چاہے ایلون مسک تاحیات پابندی ہٹا بھی دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے سے میں اپنا ’ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم‘ استعمال کرنا شروع کردوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply