• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا خواتین،مرد کی عادات کو پہلی ملاقات میں جانچ لیتی ہیں؟دلچسپ معلومات

کیا خواتین،مرد کی عادات کو پہلی ملاقات میں جانچ لیتی ہیں؟دلچسپ معلومات

وکٹورین دور کی عورتوں میں اپنے بنئو سنگھار کیلئے جو فیشن رائج تھا اس کا موجودہ دور کی خواتین تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ اس دور کی برطانوی خواتین کا لباس بہت بھاری بھرکم ہوتا تھا۔ تاہم 18ویں صدی میں خواتین کے فیشن میں کچھ تبدیلیاں آئیں جن میں سے ایک اہم مثال ہینڈ بیگ یا پرس کی ہے جس سے کچھ جدت پیدا ہوئی۔ امیر خواتین کے پرس چھوٹے جبکہ ورکنگ ویمن کے ہینڈ بیگز بڑے سائز کے ہوتے تھے اور سب جانتے ہیں کہ اس زمانے میں بھی کام کرنے والی خواتین کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ وقت گزرا تو یورپی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے لگیں۔ معاشرے میں ترقی ہوئی تو خواتین کا لباس بھی بدلا اور بھاری بھرکم ملبوسات کی جگہ عورتوں نے بھی پتلونیں زیب تن کرنا شروع کر دیں۔ چونکہ پتلون مردوں کا لباس تھا، اس لیے عورتوں کیلئے بنائی گئی پینٹوں میں بھی جیبیں بنائی گئی تھیں۔ وقت مزید گزرا تو یہ پتلونیں خواتین کی زندگی اور پہناو ے کا حصہ بن گئیں۔ موجودہ دور میں خواتین کیلئے جو جینز یا دیگر پتلونیں بنائی جاتی ہیں، ان میں جیبیں یا تو بہت چھوٹی ہوتی ہیں یا بالکل نہیں ہوتیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین عام طور پر اپنی روزمرہ استعمال کی چیزیں ہینڈ بیگز یا پرس میں رکھتی ہیں، اس لیے مردوں کی طرح خواتین کی پتلونوں میں جیبیں نہیں بنائی جاتیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply