تعدد زوجات کا مطالبہ مسترد

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی مردوں نے تعدد زوجات کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ سعودی خواتین نے مطالبہ کیا تھا کہ مردوں کو ایک سے زیادہ شادی کرنے پر مجبور کیا جائے۔ سعودی مردوں کا کہناہے کہ ایک سے زیادہ شادی کی بنیادی شرط انصاف ہے جسے پورا کرنا محال ہے۔ سعودی خواتین ایک عرصے سے ہیش ٹیگ پر مہم چلائے ہوئے ہیں کہ معاشرے میں معمر کنواریوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مردوں کو کثر ت زوجات پر مجبور کیا جائے۔ مملکت میں کثرت زوجات کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ سعودی شہریوں نے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات تحریر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایک سے زیادہ شادیاں تفریحاتی عمل نہیں، شادی ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply