اسلام آباد دھرنا جاری،ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں دھرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے قیام امن کے لئے فوج کو طلب کئے جانے کے بعد دھرنے کے شرکاءفیض آباد تک محدود ہوگئے۔ مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ دھرنا قائدین نے حکومت کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات سے انکار کردیا۔ مرکزی رہنما خادم حسین رضوی نے وزیر قانون زاہد حامد کے بجائے پوری کابینہ کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے فیض آباد آپریشن میں مظاہرین کے جاں بحق ہونے پر3 روزہ سوگ اور پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء لاہور اور کراچی میں بھی کئی مقامات پر دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں شہروں میں سکیورٹی کے لئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply