نواز شریف تبلیغی اجتماع میں شرکت کریں گے

لاہور. سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمعرات کو مولانا طارق جمیل نے جاتی امراءمیں ملاقات کی ۔ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ مولانا طارق جمیل نے سابق وزیر اعظم کو مشکلات کے حل کیلئے وظیفہ بھی بتایا ۔ مولانا طارق جمیل نے نواز شریف کو رائیونڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جو سابق وزیر اعظم نے قبول کر لی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اتوار کو اجتماع میں شرکت کریں گے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *