پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

اطلاعات کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ،ہلاک شخص ایم این اے لال چند کا ڈرائیور بتایا جارہا ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق کمرے میں آنیوالے افراد کا سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کی جائے گی،

julia rana solicitors london

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا کہ ڈرائیور نے خود کشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے ،

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply