اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے 2 سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں