• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہالی وڈ کا ٹارزن جولارا جہاز کے حادثے میں اہلیہ سمیت ہلاک

ہالی وڈ کا ٹارزن جولارا جہاز کے حادثے میں اہلیہ سمیت ہلاک

نیویارک: ہالی وڈ کی فلموں میں ٹارزن کا کردار ادا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار جولارا جہاز کے حادثے میں اپنی اہلیہ سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔ جہاز کے حادثے میں کل 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز امریکی شہر نیشویل کے قریب ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق رتھرفورڈ کاؤنٹی کے فائر اینڈ ریسکیو نے بتایا ہے کہ چھوٹے جہاز نے ہفتے کے دن مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ٹینیسی ایئرپورٹ سے پام بیچ فلوریڈا کے لیے اڑان بھری تھی۔

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں سات افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی رات کو رتھرفورڈ کاونٹی فائر اینڈ ریسکیو کے کمانڈر کیپٹن جوشوا سینڈرز نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہم اب متاثرین کو ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم جائے وقوعہ سے جو مل رہا ہے صرف اسے نکال رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح رتھرفورڈ کاونٹی فائر اینڈ ریسکیو نے بتایا کہ انہیں جائے وقوعہ سے جہاز کے کچھ حصے اور کچھ انسانی اعضا ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی رات تک چلے گی اور اگلی صبح دوبارہ شروع کی جائے گی۔

جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 58 سالہ اداکار جو لارا نے 1989 کی ٹیلی ویژن فلم ٹارزن ان مینہیٹن میں ٹارزن کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے ‘ٹارزن: دا ایپک ایڈونچرز’ میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ یہ سیریز 1996 سے 1997 تک ٹی وی پر چلی تھی۔جولارا کی اہلیہ گووین شیمبلن لارا تھیں جن سے انہوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply