• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن گئیں

عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن گئیں

پاکستان کی چار سالہ عریش فاطمہ دنیا کی سب سے کم عمر ترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل بن گئیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی اریش فاطمہ نے مائیکرو سافٹ کے پروفیشنل امتحان میں شرکت کی۔

مائیکرو سوفٹ کے زیر اہتمام امتحان کو پاس کرنے کے لئے کم سے کم 700 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ننھی اریش فاطمہ 831 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اس کامیابی نے انہیں ان ذہین پاکستانیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، جنہوں نے کم عمری میں ایم سی پی کی سند حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق اریش کے والدین نے جب اپنی بیٹی میں انٹرنیٹ کے توسط سے نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت اور تجسس کو دیکھا تو انہوں نے اس کی دلچسپی کمپیوٹر سیکھنے کی جانب راغب کی۔

اریش کے والد جو آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، انہوں نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کو کمپیوٹر اسکلز سیکھنے میں ان کی بھرپور رہنمائی کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کورونا کے دوران لاک ڈاؤن میں اریش کے والد نے انہیں مائیکرو سافٹ ورڈ اور مائیکرو سافٹ آفس پر کام کرنا سکھایا اور وہ اپنی عمدہ یاداشت سے ان دونوں سوفٹ وئیرز پر مہارت حاصل کرتی چلی گئیں اور بلآخر امتحان میں کامیاب ہوگئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply