امریکی خاتون اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   راولپنڈی پولیس نے سیٹلائٹ ٹاون میں کمرشل مارکیٹ سے ایک امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا۔گرفتار خاتون کے پاسپورٹ کے مطابق 31 سالہ الیزبتھ میری لنکاسٹر، جو ویسٹ ورجینیا کی رہائشی ہیں, 18 ماہ قبل عدنان خان نامی پاکستانی شہری سے شادی کے بعد اسلام آباد آئی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ الیزبتھ اپنی طلاق سے قبل 18 ماہ سے اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھیں جبکہ 24 اکتوبر کو انہیں واپس امریکا جانا تھا لیکن انہوں نے جانے سے انکار کردیا۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ الیزبتھ کو پاکستانی حکام کی جانب سے گزشتہ سال 13 مئی کو ٹورسٹ ویزا دیا گیا تھا جس کی میعاد 12 نومبر 2016 تک تھی، اس کے بعد ان کے ویزے کو 14 نومبر 2016 کو بڑھا کر 1 مئی 2017 تک کردیا گیا جبکہ انہیں مزید مہلت 19 اکتوبر کو دی گئی، جو صرف 15 دن کے لیے تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ الیزبتھ کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں جہاں انہیں بل نہ دینے کی وجہ سے جانے کو کہا گیا تھا۔الیزبتھ کو حراست میں لیکر نیو ٹاون پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں سے انہیں امریکی سفارتخانے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے سے رابطے کے بعد خواتین کے تھانے منتقل کردیا گیا۔امریکی خاتون کے واپس جانے سے انکار کرنے پر ان کو جمعہ کے دن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply