• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان، پولیس ہیڈکوارٹر میں خودکش حملہ، 22 اہلکار جاں بحق، 200 زخمی

افغانستان، پولیس ہیڈکوارٹر میں خودکش حملہ، 22 اہلکار جاں بحق، 200 زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صوبہ پکیتا میں پولیس ہیڈکوارٹر پہ خودکش حملے کے نتیجے میں 22 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 200 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان صوبہ پکیتا میں ڈاکٹر نجیب کے اپنے گاؤں میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر پہ خودکش حملہ اس وقت ہوا، جب پولیس اہلکار پریڈ میں مصروف تھے۔ مرنے والوں میں افغان انٹیلی جنس کا کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ نیٹو فورسز کا اہم کمانڈر جو پریڈ کے معائنہ کیلئے وہاں موجود تھا، شدید زخمی ہے، جسے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زحمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان اور امریکی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حملہ پولیس ہیڈکوارٹر میں جاری پریڈ کے دوران کیا گیا ہے، جس میں 700 سے زائد پولیس اہکار موجود تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply