297 اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بڑا بم گرانے کے لئے تیاری کر لی۔ ہوم اپلانئسز، موبائل فونز، ٹائر، درآمدی پھل، دالوں، کاسمیٹکس، سرامکس، ٹائلز سمیت 200 نان لگڑری اور 97 لگڑری مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی 5 سے 15 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیوٹی بڑھانے کا بنیادی مقصد درآمدی بل کو کم کرنا ہے۔ مگر کاروباری برادری اور صارفین کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ سے موبائل فون، ہوم اپلائنسز، ٹائر، درآمد شدہ سبزیاں، پھل، دالوں سمیت اشیائے ضروریہ مہنگی ہو جائیں گی۔ موبائل فون تاجروں نے کہا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ سے استری، پنکھے، فریج، جوسر اور دوسری مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی تاجر برادری اور صارفین ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے مضطرب دکھائی دیتے ہیں کاروباری برادری نے کہا ہے کہ حکومت درآمدی ڈیوٹی میں اضافے کو روکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply