”میں شروع میں سمجھتا تھا ہم نے پورا ملک اٹھا کر ناتجربہ کاروں کے حوالے کر دیا‘ کارسرکار ریشم کاتنے کی طرح حساس اور باریک کام ہے‘ یہ اناڑیوں کے حوالے نہیں کیا جاتا‘ یہ بالکل ایسے ہے جیسے آپ← مزید پڑھیے
اسلام آباد میں کرونا کی وجہ سے لاگو ہوئے لاک ڈائون کو تقریباََ دو ہفتے گزر گئے تو ایک صبح مجھے اپنے فون پر ایک Missedکال نظر آئی۔فون اس بال تراش کی جانب سے تھا جس کی دوکان میرے گھر← مزید پڑھیے
دو یا شاید تین ہفتہ قبل میں نے ’’میرے مطابق‘‘ میں کہا تھا کہ کرونا تتلیوں، جگنوئوں، چڑیوں، طوطوں کی بددعائوں کا نتیجہ ہے۔ انسان نے اشرف المخلوقات ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جس سے بے شمار معصوم جانداروں کو← مزید پڑھیے
الف ایک صالح انسان ہے، بے حد شریفانہ زندگی گزارتا ہے، پنج وقتہ نمازی ہے، پرہیزگار ہے، کوئی شرعی عیب اس میں نہیں، شراب کے اسے ہجے نہیں آتے اور سگریٹ وہ مدت ہوئے چھوڑ چکا ہے۔ صبح وقت پر← مزید پڑھیے
”بھائی جان ابو جی بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں‘ یہ اب باتھ روم بھی خود جاتے ہیں اور کھانا بھی اپنے ہاتھوں سے کھاتے ہیں“ اس کی آواز میں جوش اور خوشی دونوں تھے‘ میں نے اسے مبارک باد پیش← مزید پڑھیے
خاتون کا جواب خوف ناک تھا ”میرے آٹھ بچے ہیں“ فردوس عاشق اعوان کا ردعمل بھی دل چسپ تھا ”تمہارا میاں کیا کرتا ہے‘ اس کے علاوہ“ اور پھر سب کے منہ سے قہقہہ نکل گیا‘ یہ سوال اور جواب← مزید پڑھیے
کئی حوالوں سے میرے اُستاد اور تخیل کی فراوانی سے مالا مال سرمد صہبائی نے 2020کے لئے ایک نظم لکھی ہے۔کرونا وائرس کو شاعر نے اس نظم میں زمین کا انتقام بتایا ہے جو گزشتہ کئی صدیوں سے ’’ہوس کی← مزید پڑھیے
عالمی شہرت یافتہ مائنڈ ایکسپرٹ (آنجہانی) ٹونی بیوزان کے چار پانچ سال پہلے لئے گئے ایک غیر مطبوعہ انٹرویو کے چند اقتباسات اپنے پچھلے کالم میں شائع کئے تھے۔یہ انٹرویو میری کتاب کے لئے کیا گیا۔ٹونی بیوزان، مائنڈ میپ کا← مزید پڑھیے
کالم لکھنے کی عجلت میں اکثرغلطیاں بھی سرزد ہوجاتی ہیں۔ یہ غلطیاں زبان وبیان سے متعلق ہوں تورپورٹر سے کالم نگار ہوئے صحافی کو معاف کیا جاسکتا ہے۔حقائق کے ضمن میں سرزد ہوئی غلطی مگر سرزنش کی حقدار ہوتی ہے۔← مزید پڑھیے
ٹونی بیوزان نامور برطانوی ماہر تعلیم، نفسیات اور مائنڈ سائنسز کے سپیشلسٹ اور دنیا کے چند مہنگے ترین موٹیویشنل سپیکرز میں سے ایک تھے۔ چار سال قبل وہ پاکستان آئے ، معروف ٹرینر، این ایل پی کے ماہر اور موٹیویشنل← مزید پڑھیے
آج پھر وہی ماتم، سینہ کوبی، گریہ، احتجاج، غصہ، بےبسی لیکن کوئی کرے کیا کیونکہ جب تک حالات نہیں بدلتے، موضوعات کیسے تبدیل ہو سکتے ہیں؟ ابھی گندم چینی کا سائیکلون تھما نہیں کہ سالانہ 100ارب کے ڈاکے کا طوفان← مزید پڑھیے
میں نے ان سے پوچھا ”آپ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں“ وہ ہنس کر بولے ”ہم ملک کھولنا چاہتے ہیں“۔رات کا وقت تھا‘ مارگلا روڈ پر سناٹا تھا‘ اکا دکا گاڑیاں آ جا رہی تھیں‘ اپریل کا مہینہ اسلام آباد← مزید پڑھیے
سلیم صافی میری طرح دُنیا سے کٹے اور زندگی کی تلخیوں سے شکست کھاکر گوشہ نشین ہوئے صحافی نہیں ہیں۔ ایک متحرک رپورٹر کی طرح اقتدار کے کھیل سے متعلق اہم شخصیات سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔لوگوں سے گفتگو← مزید پڑھیے
کالم کی سری:اِس کالم میں امریکی ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ کی کہانی بیان کی گئی ہے، آپ میں سے خدا کے جو نیک بندے یہ فلم دیکھنا چاہتے ہیں اُن کے لیے یہ ایک قسم کا Spoiler Alertہے۔ آج← مزید پڑھیے
صبح اُٹھتے ہی اخبارات کا پلندہ دیکھا تو میری دانست میں نمایاں اور اہم ترین خبر یہ تھی کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں کرونا کی زد میں آئے مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے۔فی کس تناسب← مزید پڑھیے
میں کچھ دنوں سے غریبوں کو تلاش کر رہا تھا، یعنی ایسے مفلسوں کو ڈھونڈ رہا تھا جو صحیح معنوں میں صدقات یا عطیات کے مستحق ہوں۔ آپ بھی کہیں گے کہ اِس ملک میں غریبوں کو تلاش کرنا بھلا← مزید پڑھیے
جولائی 2018کے انتخابات سے چند ماہ قبل اور ان کے نتائج آجانے کے بعد والے ہفتوں میں جہانگیر ترین اور ان کا نجی طیارہ ٹی وی سکرینوں پر ڈرامائی انداز میں مشہور ہوئے۔ انتخابات سے قبل ’’اپنے حلقوں‘‘ میں Electableتصور← مزید پڑھیے
وہ خود کشی کی تیسری ناکام کوشش کے بعد ہمت ہار گیا اور اس نے اپنی زندگی عام لوگوں کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا‘ وہ آج اس فیصلے کو دنیا کا بہترین فیصلہ سمجھتا ہے اور ورجینیامیں اپنے گھر← مزید پڑھیے
شغل میلہ اور خان صاحب سے اختلاف اپنی جگہ، لیکن میری رائے میں انہوں نے اب تک کرونا وائرس کے چیلنج کو کافی مناسب طور سے ڈیل کیا ہے۔ مثلاً یہ کہ لاک ڈاؤن تو ہوا لیکن وفاقی سطح پر← مزید پڑھیے
گزشتہ چند مہینوں سے کرونا وائرس جیسی جان لیوا متعدی بیماری نے پوری دنیا کے لیے جہاں غیر معمولی مسائل پیدا کیے ہیں، وہاں اس کے اثرات سے اسلامی مذہبی حلقے بھی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بات ثابت ہو← مزید پڑھیے