بدین میں ذہنی معذور خاتون کا گینگ ریپ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک ذہنی معذور خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر ماڈل پولیس اسٹیشن بدین میں درج کرلی گئی ہے جس میں شکایت کنندہ خیر محمد کھوسو نے الزام لگایا ہے کہ 3 ملزمان نے ان کی بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، جو ذہنی طور پر معذور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو اس وقت ریپ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مویشیوں کے لیے چارہ جمع کررہی تھی۔شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ان کی 27 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو زبردستی جھاڑیوں میں لے جاکر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نمبر 273 درج کرلی ہے، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور 34 شامل کی گئیں ہیں، مقدمے میں نواز ملاح، سومر ملاح اور عبدالواحد ملاح کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ماڈل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نےمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے عبدالواحد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply