• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طاہرالقادری اشتہاری قرار،گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

طاہرالقادری اشتہاری قرار،گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

سرگودھا:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو سرگودھا کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے2014کے دھرنے کے دوران بھیرا انٹرچینج میں توڑ پھوڑ کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورکارکنان کیخلاف5سال پرانےتھانہ بھیرہ کے مقدمے کافیصلہ سناتےہوئے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو7،7سال قیدکی سزااور150کوشک کافائدہ دےکربری کردیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اگست2014میں عوامی تحریککے اسلام آباد میں دھرنے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ کےالزام میں عوامی تحریک کے 257کارکنوں اور رہنماؤں پرانسداددہشتگردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply