عمرے کیلئے 6 نئے قسم کے ویزوں کی تیاریاں

مکہ مکرمہ: سیکریٹری حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے بتایا ہے کہ 6 نئے قسم کے ویزوں کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ ان میں افراد، فیملی، ٹرانزٹ اور ایکسپریس ویزے شامل ہونگے۔

انہوں نے الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ نئے عمرہ پروگرام میں اہل غیر ملکی ایجنٹوں کو شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ماہ کے دوران آن لائن عمرہ کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔ اس کے تحت مختلف خدمات، قیام و طعام، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف سہولتیں حاصل کی جا سکیں گی۔ وزان نے توجہ دلائی کہ فی الوقت مملکت میں 3 درجے کی عمرہ کمپنیاں ہیں۔

کچھ تو وہ ہیں جو کمزور ہیں اور مدد کی محتاج ہیں۔ کچھ وہ ہیں جو بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے معیاری تعاون کی طلب گار ہیں۔ تیسری وہ ہیں جو صحیح بنیادوں پر اپنے پیروں پر کھڑی ہوچکی ہیں اور منافع کمانے لگی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معتمر کو امیگریشن کی کارروائی میں 2 منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے۔ کارروائی فنگر پرنٹ کے ذریعے ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزارت حج میں منصوبہ بندی کے شعبے کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عمرو المداح نے بتایا کہ وزارت نے عالمی درجے کی رہائش فراہم کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اب وزارت حج و عمرہ سرکاری و نجی اداروں کو ساتھ لیکر جامع نظام کے تحت کام کررہی ہے۔ سالانہ 15 ملین معتمرین کی میزبانی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply