• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بلوچستان اسمبلی اراکین کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات۔۔۔۔طاہر خلیل

بلوچستان اسمبلی اراکین کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات۔۔۔۔طاہر خلیل

پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی منظوری سے جو تنازع پیدا ہوا، اس کے پس منظر میں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ تنخواہیں کس صوبائی اسمبلی کے ارکان کی ہیں. پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کے علاوہ اگر ہم دیگر صوبوں کے ارکان کی تنخواہیں دیکھیں تو ہمیں واضح فرق نظر آئے گا.

بنیادی تنخواہ اور الاؤنسز کا موازنہ کیا جائے تو ایک رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ بلوچستان اسمبلی کے رکن سے انتہائی کم بنتی ہے. ایک رکن قومی اسمبلی ماہانہ 1 لاکھ 73 ہزار روپے وصول کرتا ہے، جب کہ دیگر مراعات الگ ہیں. اس کی نسبت بلوچستان اسمبلی کا ایک رکن الاؤنسز سمیت ماہانہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کرتا ہے، جب کہ دیگر مراعات الگ ہیں.

دوسرے نمبر پر پنجاب اسمبلی کے ارکان ہیں. جن کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 95 ہزار روپے کر دی گئی ہے. تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان ہیں جنہیں‌ ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 53 ہزار 800 روپے دی جاتی ہے. سب سے کم سندھ اسمبلی کے ارکان کو ماہانہ 1 لاکھ 45 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے.

صوبائی وزرائے اعلیٰ کی تنخواہوں میں بھی بلوچستان سب سے آگے ہے. وزیراعلیٰ بلوچستان 6 لاکھ روپے، وزیراعلیٰ پنجاب 4 لاکھ 25 ہزار روپے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور وزیراعلیٰ سندھ ماہانہ 2 لاکھ 45 ہزار روپے وصول کرتے ہیں.

اسپیکر قومی اسمبلی ماہانہ 2 لاکھ 16 ہزار روپے وصول کرتے ہیں، جب کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی 6 لاکھ 81 ہزار روپے. اسپیکر پنجاب اسمبلی 2 لاکھ 60 ہزار روپے، اسپیکر سندھ اسمبلی 2 لاکھ 20 ہزار روپے، اور اسپیکر خیر پختونخوا اسمبلی 1 لاکھ 93 ہزار روپے وصول کرتے ہیں.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ 1 لاکھ 96 ہزار روپے ہے، اور وزرا ڈھائی لاکھ روپے لے رہے ہیں. صدرِ مملکت کی تنخواہ 7 لاکھ روپے سے زائد ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ تو 1 لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، تاہم مختلف الاؤنسز سمیت مجموعی طور پر یہ 2 لاکھ 1 ہزار 574 روپے بنتی ہے. وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس بھی کٹتا ہے.

حیرانی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرنے والے وزرا کی تنخواہیں ان سے زیادہ ہیں. صدرِ مملکت بھی تنخواہ کی مد میں 7 لاکھ روپے ماہانہ لے رہے ہیں. چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 1 لاکھ 16 ہزار، ڈپٹی چیئرمین کی 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہے. ایک سینیٹر مجموعی تنخواہ کی مد میں ماہانہ 76 ہزار روپے لے رہا ہے.

Advertisements
julia rana solicitors

روزنامہ جنگ کوئٹہ

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply