• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کا 14 واں اجلاس آج ہوگا

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کا 14 واں اجلاس آج ہوگا

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کا 14 واں مکمل اجلاس آج (پیر) مراکش کے دارالحکومت رباط میں شروع ہورہا ہے۔

کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام کی سربراہی میں پاکستانی وفد چارروزہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد فورم کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کرے گا جس کے نتیجے میں خطہ جنگ اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

وفد کے ارکان مسلم ممالک کے پارلیمانی رفقا کو حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی پارلیمنٹ اورحکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر کانفرنس کے ایجنڈے کے نکات میں دو قراردادیں شامل کی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان میں سے ایک قرارداد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جبکہ دوسری زیر تسلط اورشورش زدہ علاقوں میں مسلمان خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ہے۔ وفد امت مسلمہ پربھی زور دے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عالمی و علاقائی امن و استحکام پر اس کے سنگین اثرات کا نوٹس لے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply