• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ابرِ رحمت کے برسنے سے حب ڈیم میں پانی کی سطح اوپر آگئی

ابرِ رحمت کے برسنے سے حب ڈیم میں پانی کی سطح اوپر آگئی

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان کے حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے اوپر آگئی۔

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 295 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کے موجودہ ذخیرہ سے کراچی کے ضلع غربی کو چھ ماہ تک پانی فراہم کیا جا سکے گا۔

بلوچستان میں موجود حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ جہاں سے پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

جمعرات کے روز تک پانی کی سطح میں 17 فٹ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایریگیشن حکام کے مطابق ڈیم میں سیلابی ریلے داخل ہو رہے ہیں اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈیم کے مکمل بھر جانے کی صورت میں کراچی اور لسبیلہ کے علاقوں کو تین سال تک پانی کی فراہمی کی جا سکے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ کراچی کے ضلع ویسٹ کے علاقوں کو پانی کی فراہمی حب ڈیم سے ہوتی ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے بارشیں نہ ہونے کے سبب مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی تقریباً منقطع ہو چکی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply