خوش شکل شوہروں کی شامت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)  ملک کے بڑے شہروں میں سماجی حیات اور خواتین کے مسائل پر کام کرنے والی ایک این جی او کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بڑے اور کھاتے پیتے گھرانوں کی خواتین نے اپنی ایک تنظیم بنانے کے لیے کئی میٹنگز کی ہیں۔یہ میٹنگز اسلام آباد کے پوش سیکٹر، لاہور اور کراچی  میں منعقد ہوئی ہیں۔ آن لائن میٹنگز میں فی الحال اس تنظیم ک،اور اس کے عہدیداروں کے نام تو فائنل نہ ہوئے البتہ مقاصد پہ سب کا اتفاق تھا۔امید ہے کہ عید کے بعد ہونے والی تیسری آن لائن میٹنگ میں تنظیم کا نام  اور اس کے مقصدمنظر عام پہ آجائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے گھرانوں کی بیگمات اپنی شوہروں کی جانب سے خدشات کا شکار رہتی ہیں،اور انھیں گمان ہے کہ ان کے گھروں میں کام کرنے والی نوجوان دوشیزائیں ان کے  عمر رسیدہ  مگر دولت مند اور خوش پوش و خوش شکل شوہروں کو ورغلاتی ہیں۔اس لیے ایک تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت گھروں میں کام کرنے والی دوشیزاوں کے متعلق ڈیٹا ترتیب دیا جائے گا اور ان کی شادی اور دیگر سماجی ضروریات کے لیے ان کی مدد کی جائے گی۔تا کہ وہ کسی منفی راستے کا انتخاب نہ کریں۔اس حوالے سے شوہروں کا موقف ظاہر ہے تنظیم منظر عام پہ آنے کے بعد ہی آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply